اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ان کا اور گلوکار عاصم اظہر کا رشتہ لوگوں کی سوچ سے پرے ہے۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ عاصم ان کی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، دونوں نے مل کر بہت پاگل پن کیا ہے، ہم دونوں کے درمیان جو رشتہ ہے وہ کسی کی بھی سوچ سے پرے ہے ۔ ہم نفرت کی بجائے پیار کو منتخب کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا " ہمیں پتا ہے کہ پاکستانیوں کی حسِ مزاح اچھی ہے لیکن سکون کرو، سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیو! بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی نہیں، شکریہ۔"