دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے
In the second Test match, England defeated West Indies by 113 runs. For West Indies, Brooks scored 66, Blackwood 55 and captain Jason Holder 35. Stuart Broad took three wickets while Stokes, Bess and Vokes took two wickets each for England. West Indies had beaten England by four wickets in the first Test of the series. On the fifth day of the first Test, West Indies achieved the 200-run target set by England at a loss of six wickets thanks to Blackwood's brilliant 95 runs.
دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست دے دی۔اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جانے
والے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے 312 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے بروکس 66،بلیک ووڈ 55 اور کپتان جیسن ہولڈر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ تین جبکہ اسٹوکس، بیس اور ووکس دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
انگلینڈ کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔