پاکستان کی نوجوان ، خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ یشما گل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔
.....................................................
گزشتہ روز سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے یشما گل نے کہا کہ "تین دن پہلے میں خود میں کورونا وائرس کی علامات محسوس کیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔ اس کے بعد کوویڈ 19کا ٹیسٹ کروایا۔ گزشتہ شام میری رپورٹ آئی تو نتیجہ مثبت نکلا۔ لیکن الحمداللّہ میں ٹھیک ہوں اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں۔"