No title

        Amitabh Bachchan hospitalized in Corona



 
امیتابھ بچن کورونا کے شکار، اسپتال میں داخل




 .............................................................................  .........................................................................

                      NEW UPDATS
امیتابھ بچن کورونا کے شکار، اسپتال میں داخل

بالی ووڈ ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کا 




                                                    

شکار ہوگئے  


جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

امیتابھ بچن نے خود بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلق حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

امیتابھ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔

انھوں نے درخواست کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دس دنوں سے میرے قریب تھے وہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ 




امیتابھ ممبئی میں اپنی اہلیہ جیہ پردا کے ساتھ رہتے ہیں جبکہ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور ان کی بیوی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی ممبئی میں ہی رہتے ہیں۔ فیملی کے سبھی لوگوں اور سٹاف کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے، جن کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ انڈیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے۔

2 Comments

if you have any doubts . plz let me know

Previous Post Next Post